شادی کے دن صرف واٹر پروف میک اپ ہی استعمال کریں

0

جس طرح موسم کی مناسبت سے میک اپ ضروری ہے اسی طرح میک اپ کی بہت سی اقسام بھی ہیں ، جو موسم، جلد اور وقت کی مناسبت سے اپنے اندر انفرادیت رکھتی ہیں۔ بعض خواتین موسم گرما میں میک اپ کر کے وہی اصول موسم سرما میں اپلائی کرتی ہیں، نتیجے میں انھیں ایک نئی مشکل کا سامنا ہوتا ہے، سرد موسم میں جلد کی حالت کچھ اور ہوتی ہے جب کہ موسم گرما میں کچھ اور۔

میک اپ کی اقسام میں واٹر پروف میک اپ (waterproof makeup) اپنی مثال آپ ہے، اب تو ہر بڑے بیوٹی پارلر میں اسی میک اپ کو فوقیت دی جاتی ہے، پسینے بہانے والی گرمی ہو یا سردی کی خشک ہوائیں، واٹر پروف میک اپ حسن کی بھروپور حفاظت کرتا ہے۔

خاص طور پر دلہنوں کے لیے واٹر پروف میک اپ ہر طرح سے فائدہ مند ہے، بارات کے آنے میں دیر سویر ہوجانے پر واٹر پروف میک اپ کی تازگی دلہن کے چہرے پر برقرار رہتی ہے۔

واٹر پروف میک اپ کا نہ تو گرم موسم کچھ بگاڑ سکتا ہے اور نہ سردی کی خشک ہوائیں ، آنکھوں کے میک اپ سے لے کر چہرے کے تمام پر استعمال کی جانے والی تمام واٹر پروف میک اپ پروڈکٹ (waterproof products) اپنا کمال دکھاتی ہیں۔ اگر آپ شادی کے دن دلہن کے رو پ میں تقریب میں موجود لوگوں کے دلوں کو فتح کرنا چاہتی ہیں اور موسم آپ کی جلد کے مخالف ہے تو واٹر پروف میک اپ کے علاوہ کسی اور میک اپ کا تصور بھی نہ کریں۔

موسم سرما میں خشک اور ٹھنڈی ہوائیں جلد کو متاثر کرتی ہیں، خاص طور پر ایسی خواتین جن کی جلد شروع ہی سے خشک اور کھردری ہوتی ہے ، عام دنوں کے علاوہ خاص موقعوں پر کیا جانے والا میک اپ ایک عجیب الجھن میں مبتلا کردیتا ہے۔
خشک جلد (dry skin) اور خشک موسم میں کیا جانے والا میک اپ اگر واٹر پروف ہے تو جلد بھی اچھی لگتی ہے اور دیکھنے والے کی توجہ بھی اس جانب برابر رہتی ہے۔

جب کہ موسم گرما میں جب جلد سے بہنے والا پسینہ عام انسان کا حال برا کردیتا ہے ، تو وہ دلہن جو قیمتی لباس زیب تن کیے سب کی توجہ کا مرکز بنی اسٹیج پر بیٹھتی ہے ، اگر پسینے سے شرابور ہوجائے تو سوچئیے کہ میک اپ کہاں جائے؟

واٹر پروف میک اپ : (waterproof makeup)

٭ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ میک اپ جلدی نہیں اترتا۔
٭ کم سے کم 20 سے 22 گھنٹے تک میک اپ برقراررہتاہے۔
٭ واٹر پروف میک اپ سے پہلے چہرے کو کلینزنگ کی مدد سے اچھی طرح صاف کرنا بہت ضروری ہے۔
٭ واٹر پروف میک اپ کی پروڈکٹ ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کمپنی کی استعمال کی جائیں۔
٭ ایسی مصنوعات کا انتخاب کریں جو واٹر پروف ہونے کے ساتھ ساتھ آئل فری بھی ہوں۔
٭ دن کے وقت میک اپ کرتے ہوئے سب سے پہلے چہرے پر واٹر پروف سن بلاک لگائیں۔

واٹر پروف میک اپ پروڈکٹ : (waterproof makeup products)

٭ واٹر پروف مسکارا
٭ واٹر پروف آئی لائنر
٭ واٹر پروف کنسیلر
٭ واٹر پروف فائونڈیشن
٭ واٹر پروف لپ اسٹک
٭ واٹر پروف بلش آن
٭ واٹر پروف آئی شیڈو