میک اپ کے ساتھ سن لوک لوشن کا استعمال کیسے کیا جائے

0

تیز دھوپ انسانی جلد کی بہت بڑی دشمن ثابت ہوتی ہے، جلد کی حساسیت کو ختم کرنے میں دیر نہیں لگاتی، چہرے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ سب کو نظر آتا ہے اور اس پر داغ، دھبے اور نشانات اچھے محسوس نہیں ہوتے۔ خواتین کے لیے اس سے بڑا دکھ اور کوئی نہیں ہوتا کہ ان کی جلد اور ان کا چہرہ خراب ہونے کے مراحل میں داخل ہوتا جا رہا ہے، اس سے بچائو کے لیے وہ ہر ممکن علاج سے گریز نہیں کرتیں۔

سن بلاک اور سن اسکرین، جنھیں عموما ً ایک سمجھا جاتا ہے ایسا نہیں ہے، سن اسکرین سورج کی نقصان پہنچانے والی شعاعوں کی روک تھام کرتے ہیں اور انھیں جلد تک آنے کا موقع نہیں دیتے، جب کہ سن بلاک مکمل طور دھوپ کی شدت سے جلد کا تحفظ کرتے ہیں۔

وہ خواتین جو جاب کرتی ہیں، اور انھیں روز تیار ہو کر جانا ہوتا ہے، ان کے لیے گرمیوں کی دھوپ اور چہرے پر حملہ کرنے والے سورج کی ضرررساں شعاعیں ایک نئی مشکل سے دوچار کردیتی ہیں۔ ایسی خواتین جو اپنے چہرے کی جلد کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے بچانا چاہتی ہیں ان کو چاہیے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے سن بلاک اور سن اسکرین کااستعمال کریں تاکہ سورج کی تپش ان کی جلد تک نہ پہنچ سکے۔

سن بلاک استعمال کرنے کے بعد وہ میک اپ کر کے خود کو سنوار سکتی ہیں اور اپنے میک کو بھی دیر تک قائم رکھ سکتی ہیں۔جس سے وہ سورج کی شعاعوں کے علاوہ گرمی اور پسینے سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔

بے شمار سن اسکرین جلد کے حفاظت کے لیے فروخت کیے جاتے ہیں، لیکن سن لاک لوشن سورج الٹراوائلٹ شعاعوں سے لڑنے کی بھرپور طاقت رکھا ہے۔

سن لاک لوشن : (sunloc lotion)

٭ سن لاک ایک مکمل سن اسکرین لوشن ہے۔
٭ جو ایس ایف پی 30 ہے اور جلد کو یو وی اے اور یو وی بی شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ سن لاک لوشن جلد کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔
٭ سورج کی تیز شعاعوں سے جلد کی مکمل حفاظت کرتا ہے۔
٭ جلد میں میلانن کی پیداوار کو متوازی رکھتا ہے۔

میک اپ کے ساتھ سن لوک لوشن کا استعمال :
(use sunloc lotion with makeup)

٭ میک اپ ایک مشکل کام ہے، بہت کام خواتین اس میں مہارت رکھتی ہیں، جو اچھا اور معیاری میک اپ کرتے ہوئے اپنی جلد کی موسم اور گردو غبار سے حفاظت بھی کرسکیں اور محفل میں سب کی نگاہوں کا مرکز بھی بن سکیں۔
٭ اکثر خواتین کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ سورج کی تیز شعاعوں سے جلد کو بچانے کے لیے جو سن بلاک استعمال کیا جاتا ہے اس کے بعد میک اپ کرنا مشکل ہوتا ہے۔
٭ ایسا بالکل نہیں ہے، اگر گرمیوں کے دن ہیں، اور آپ اپنے میک اپ کو قائم رکھنا چاہتی ہیں، اس کے لیے آپ کو سورج کی تیز اور تپتی ہوئی شعاعوں کا سامنا بھی کرنا ہے تو اس کابہتراور آسان طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے چہرے پر سن بلاک لگائیں، اس کے بعد میک اپ کریں۔
٭ سن لاک لوشن، کی خاص بات یہ ہےکہ یہ سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں سے جلد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ میک اپ کا بھی نیچرل لُک دیتا ہے۔
٭ تیز گرمی کے موسم میں یاد ھوپ میں جانے سے پہلے اچھی طرح چہرے پر سن لاک لوشن لگائیں اور پھر میک اپ کی تہہ چڑھائیں، آپ کی جلد دیگر سن بلاک کے مقابلے میں سن لاک لوشن سے بہت حد تک دھوپ سے بچی رہے گی۔