سیرم بالوں کو خشک ہونے سے بچاتا ہے

0

خشک بال خواتین کے مزاج کو بھی خشک بنا دیتے ہیں، سر میں نمی کا فقدان، طبیعت میں چڑ چڑاہٹ اور ایسے میں سرد موسم کی خشک ہوائیں جب بالوں سے ٹکراتی ہیں تو بے چینی کا طوفان بر پا کردیتی ہیں۔

یوں تو زمانہ قدیم سے خشک بالوں دیسی علاج کیا جاتا آرہا ہے اور کسی حد تک اسے کامیاب بھی کہا جاسکتا ہے ، لیکن ہر بار دیسی ٹوٹکے اور علاج کامیابی کی ضمانت نہیں ہوسکتے۔

پہلے بالوں میں خشکی کی وجوہات محدود ہوا کرتی تھیں اور اس کے علاج بھی محدود ہی تھے، لیکن اس جدید دور میں ایسا نہیں ہے، آب و ہوا سے لے کر بالوں میں استعمال کیے جانے والے صابن، شیمپو اور کنڈیشنر سب جدید انداز میں تیار کیے جا رہے ہیں۔

جس طرح انسان کی جلد نازک ہوتی ہے اسی طرح کچھ لوگوں کی سر کی جلد بھی بہت حساس اور نازک ہوتی ہے ، سر کی جلد میں خشکی اور سکری کی وجہ سے بالوں پر اس کا اثر ظاہر ہوتا ہے نتیجے میں یا تو بال بار بار ٹوٹنے لگتے ہیں یا پھر اتنے زیادہ خشک ہوجاتے ہیں کہ روکے اور بے رونق نظر آتے ہیں۔

بالوں میں خشکی کی وجوہات : (cause of dry hairs)

٭ سب سے پہلی وجہ سے بالوں میں تیل کی مالش نہ کرنا ہے۔
٭ جب تک تیل بالوں کی جلد میں جذب نہیں ہوتا بالوں کی اچھی اور بہتر نشوونما رک جاتی ہے۔
٭ ایسے شیمپو ، صابن اور کنڈیشنر کا استعمال جن میں بہت زیادہ کیمیکل شامل ہوتے ہیں بالوں کو خشک اور بے جان کردیتےہیں۔
٭ وہ خواتین جو اپنے بالوں کونت نئے رنگ دیتی رہتی ہیں، ان کے بال بھی خشک ہوجاتے ہیں کیوں کہ اس دوران بہت سخت قسم کے کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں جو جلد پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
٭ ایسی خواتین جو ملازمت پیشہ ہیں وقت کی کمی کے باعث نہانے کے بعد ہئیر ڈرائیر کی مدد سے بالوں کو خشک کرنے کی کوشش کرتی ہیں جس سے بال خشک تو ہوجاتے ہیں لیکن ان کی نمی جڑوں سے ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
٭ کچھ خواتین بالوں میں مہندی لگاتی ہیں، اس سے ان کے بال نرم و ملائم تو ہوجاتے ہیں لیکن مہندی میں شامل سخت کیمیکل ان کے بالوں کو نئی مشکل سے بھی دوچار کردیتے ہیں۔

سیرم خشک بالوں کا بہترین علاج : (use serum for dry hair)

٭ یوں تو بازاروں میں بالوں کی خشکی کودور کرنے کےلاتعداد شیمپواور آئل دستیاب ہیں، انھی میں کچھ ایسے بھی ہیں جو بالوں کی خشکی کو بطور خاص ختم کر کے ان کی نشوونما کو بھی بہتر بناتے ہیں اور بالوں کو نرم و ملائم بھی رکھتے ہیں۔

٭ سیرم ، خشک بالوں کے لیے تیار کیا گیا بہترین تحفہ ہے۔
٭ سیرم کے استعمال سے بال نہ صرف خشکی سے نجات حاصل کرتے ہیں بلکہ نرم اور ملائم بھی رہتے ہیں۔
٭ سیرم بالوں قدرتی دلکشی فراہم کرتا ہے۔
٭ سیرمو واٹر بیسڈ یعنی پانی کی اساس کے حامل ہوتے ہیں ان میں معمولی مقدار میں سیلیکون کا استعمال کیا جاتا ہے جو جلد نمی فراہم کرتا ہے۔
٭ سیرم جلد میں جذب ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ بے ترتیب اور روکھے بالوں کے لیے اس سے اچھا کوئی علاج نہیں۔
٭ سیرم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو کم مقدار میں لگا کر اس سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکتاہے۔
٭ سیرم کے انتخاب میں اچھے اور معیاری کمپنی کا سیرم منتخب کریں، تاکہ جلد کسی بھی نقصان سے محفوظ رہ سکے۔
٭ کچھ سیرم ایسے بھی ہوتے ہیں جو بالوں کو لطیف اور ریشم جیسا نرم و ملائم بنا دیتے ہیں روکھے اور خشک بالوں کے لیے ہیوی سیرم استعمال کیے جاتے ہیں جو سر کی جلد چکنائی کا احساس دیتے ہیں۔
٭ سیرم کے استعمال کے حوالے سے اپنی ہیئر ایکسپرٹ سے مشورہ کیجیے پھر سیرم کا استعمال کیجیے، کیوں وہ وہ آپ کے بالوں کو آپ سے بہتر جانتی ہیں۔