فیس مسٹ استعمال کرنے کے فوائد

0

سلگتی ہوئی دھوپ سے بڑا شاید ہی کوئی جلد کا دشمن ہو۔ یہ دھوپ جلد کو نہ صرف جھلسا کے رکھ دیتی ہے بلکہ جلد پر عجیب و غریب قسم کے نشان بھی چھوڑ دیتی ہے۔ جو بدنما دکھائی دیتے ہیں۔ گرمیوں میں جلد سے پسینہ بہت زیادہ بہتا ہے جس کی وجہ سے چہرہ اکثر ڈی ہائیڈریٹڈ ہوجاتا ہے۔ ایسے میں فیس مسٹ کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ کہ چہرے پر اس کا اسپرے کیا اور چہرے پر تازگی سجا لی۔

فیس مسٹ مختلف قسم کی جلد کے حساب سے مختلف ہوتے ہیں، ہر جلد پر ہر فیس مسٹ سوٹ نہیں کرتا، کچھ لوگوں کی جلد آئلی ہوتی ہے، کچھ کی خشک ہوتی ہے جب کہ کچھ خواتین روکھی جلد کی مالک ہوتی ہیں۔ خواتین کو اپنی جلد کے مطابق فیس مسٹ استعمال کرنا چاہیے۔

فیس مسٹ : (face mist)

فیس مسٹ جلد کو دھوپ سے بچانے میں اہم ہے۔
اس کے استعمال سے چہرے کی جلد اور سورج کی شعاعوں کے درمیان ایک حفاظتی دیوار حائل ہوجاتی ہے۔
فیس مسٹ کے استعمال سے جلد فرحت بخش اور تروتازہ دکھائی دیتی ہے۔
ایسی خواتین جو دھوپ میں اپنا وقت زیادہ گزارتی ہیں اور پھر بھی تروتازہ نظر آتی ہے اس کا راز ہے فیس مسٹ کا استعمال۔
فیس مسٹ کا استعمال عام شخصیات کے علاوہ ہالی اینڈ بولی ووڈ ایکٹریس بھی کرتی ہیں جس سے ان کی جلد شاداب نظر آتی ہے۔
فیس مسٹ کے استعمال سے میک اپ نیچرل لُک دیتا ہے۔
فیس مسٹ جلد کواضافی نمی فراہم کرتا ہے۔
فیس فیشل مسٹ گھر پر بھی تیار کیے جاسکتے ہیں

بازاروں میں یہ فیس مسٹ مہنگے داموں میں دستیاب ہوتے ہیں جوعام آدمی آسانی سے نہیں خرید سکتا، اور اگر خرید بھی لیتا ہے تو وہ بہت جلد ختم ہوجاتے ہیں ، اور با ر بار خریدنا ان کی دسترس میں نہیں ہوتا۔
اگر فیس مسٹ گھر پر تیار کرلیا جائے تو پیسے بھی کم لگتے ہیں اور مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، جو کئی بار تو کیا بلکہ بار بار بھی استعمال کرنے پر اتنی جلدی ختم نہیں ہوتا جتنا باہر سے خریدا ہوا فیس مسٹ ختم ہوجاتا ہے۔

فیس مسٹ خشک جلد کے لیے : (face mist for dry skin)

خشک جلد کے لیے تیار کیے جانے والے فیس مسٹ میں ایلورا آئل اور عرق گلاب کی ضرورت ہوتی ہے، ایلوویرا کو چاروں اطراف سے کاٹ کر پھر درمیان سے اس کو کاٹ لیں اور اس کا جیل نکال لیں۔ پھر عرق آدھی بوتل عرق گلاب میں اس جیل کو شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر اس کو استعمال کریں اور دھوپ سے بچیں۔

فیس مسٹ آئلی جلد کے لیے : (face mist for oily skin)

گرین ٹی اور روز ہپ آئل کو آپس میں اچھی طرح ملا کر کچھ دیر تک ہلائیں۔ روز ہپ آئل اینٹی ایجنگ کے لیے بہت بہترین ہے، پھر اس میں ٹی ٹری آئل شامل کرلیں، گرین ٹی ڈارک سرکل اور ایکنی کو ختم کرنے کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ اس فیس مسٹ کو چہرے پر اسپرے کریں اور تروتازہ ہوجائیں۔

فیس مسٹ حساس جلد کے لیے : (face mist for senstive skin)

کھیرے کا رس اور عرق گلاب سے یہ فیس مسٹ تیار کیا جاسکتا ہے، ایک مناسب سائز کی عرق گلاب کی بوتل میں آدھی بوتل کھیرے کا رس شامل کرلیں،پھر دونوں کو خوب اچھی طرح ہلا کر مکس کرلیں۔ حساس جلد کے لیے یہ فیس مسٹ بہترین ہے، گرمیوں کے موسم میں چہرے پر ایک بار اسپرے کرلینے سے کافی دیر تک چہرہ تروتازہ رہتا ہے۔