موسم بہار میں بال کٹوائیں

0

سال کے چار موسم سردی، گرمی، خزاں اور بہار ، یہ وہ موسم ہیں جن سے ہو کوئی واقف ہے، ہر موسم کی اپنی خاصیت اور ہر موسم کا پنا مزاج ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی اپنی طبیعت کے مطابق موسم کو انجوائے کرتا ہے۔

موسم گرما:

موسم گرما میں سورج کی شعاعیں زمین پر پڑتی ہیں تو انسان کے لیے انھیں برداشت کرنا مشکل ہوجاتا ہے، پسینہ بہنے لگتا ہے اور مزاج پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں جلد کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

موسم سرما:

موسم سرما میں لوگ بہت زیادہ انجوائے کرتے ہیں، دن چھوٹے ہوتے ہیں اور راتین لمبی،موسم سرما کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھوک بڑھ جاتی ہے اور کھانے پینے کا لطف ہی اور ہوتاہے ، مگر سردی کی خشک ہوائیں جلد کو بھی خشک کردیتی ہیں،جو خواتین کے لیے ایک مشکل مرحلہ بن جاتا ہے۔

موسم خزاں: 

اسی طرح سردی کے کچھ بعد خزاں کا موسم آتا ہے جس میں درختوں سے پتے جھڑنے لگتے ہیں اور پھر موسم بہار میں نئے پھول، اور نئے پتوں کے کھلنے کی نوید ملتی ہے۔

موسم بہار:

موسم بہار تقریباً ہر کسی کی پسند کا موسم ہوتا ہے۔ شاید ہی کوئی دل ایسا ہو جسے موسم بہار متاثر نہ کرتا ہو، بہار کے موسم میں رنگ برنگے پھول کھلتے ہیں جو آنکھوں کو بھلے معلوم دیتے ہیں اور ان سے دل کا موسم بھی خوشگوار ہوجاتا ہے۔

جس طرح ہر موسم کے لباس مختلف ہوتے ہیں اسی طرح ہیئر اسٹائل بھی موسم کی مناسبت سےبنائے جاتے ہیں، اسی طرح جیسے لوگ گرمی کے موسم میں زیادہ لمبے بال رکھنا پسند نہیں کرتے، خاص طور پر بچوں کے بالوں کو موسم گرما میں اکثر ہلکا کروادیا جاتا ہے جس سے ان کے دماغ کو سکون ملتا ہے۔

موسم بہار میں ہیئر کٹنگ کیوں ضروری ہے؟: 

اس کی ویسے تو کوئی خاص وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے، لیکن کچھ لوگوں کا خیال یہ ہے کہ جس طرح بہار کے موسم میں نت نئے پھول کھلتے ہیں، شاخوں پر ثمر آتے ہیں اسی طرح بالوں کی افزائش بھی اچھی اور مناسب ہوتی ہے۔

سردیوں کے موسم میں لوگ ہئیر کٹنگ کروانے سے عموماً گریز کرتے ہیں اور اگر ضرورت زیادہ محسوس ہوتی ہے تو موسم بہار میں یہ کام کرتے ہیں تاکہ بالوں کی نشوونما بھی بہار کے موسم کی طرح اچھی ہو۔

سرد موسم میں خشک ہوائیں بالوں کو بھی الجھا کے رکھ دیتی ہیں، جس کی وجہ سے اکثر خواتین موسم بہار میں بالوں کی کٹنگ کرواتی ہیں جس سے ان کے بال خشک ہوائوں کے اثر سے بچ جاتے ہیں اور ان کے مرضی کے مطابق حسین ہوجاتے ہیں۔

موسم بہار میں ہیر کٹ کروانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جس طرح موسم کے حسین ہونے کی وجہ سے ہر منظر اچھا لگتا ہے ہے اسی طرح شخصیت اور چہرے بھی اچھے لگتے ہیں ، اور اگر ہیر اسٹائل خوبصورت ہو تو دیکھنے والے کی نگاہوں کا مرکز بن جاتا ہے۔