پروٹین والے کھانے آپکے بالوں کو دیں نئی ذندگی

0

اگر آ پ اپنے بالوں کوحسین، ملائم، گھنے، لمبے اور سیاہ دیکھنے کی خواہش رکھتی ہیں تو بازاروں میں دستیاب تیل، جیل، صابن، شیمپو اور کنڈیشنر کے پیچھے بھاگنے کی بجائے وہ طریقہ اختیارکریں کہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں۔ خواتین کے لیے ان کے بال ہمیشہ سے مسئلہ رہے ہیں، جتنا وقت انھیں سلجھانے میں لگتا ہے کچھ خواتین اتنی دیر میں اپنے بہت سے کام نمٹا لیتی ہیں۔

اگر آپ کے بال مردہ اور بے جان ہیں یا پھرجاذب نظر نہیں تو پھر آپ کو اپنے بالوں کو نئی زندگی دینے کی ضرورت ہے، یعنی ایسی غذائوں کی ضرورت ہے جو پروٹین سے مالا مال ہوں۔

پروٹین بالوں کے لیے:(protein for hairs)

متوازن غذا بالوں کو پروٹین فراہم کرتی ہیں،اس سے بالوں کو مضبوطی ملتی ہے اور بالوں کا گرنا رک جاتا ہے۔ جبکہ نئے بالوں کی صحیح نشودنما کر کے بالوں کو گھنا اور لمبا کرنے میں مدد کرتی ہے۔

بالوں کو زندگی دینے والے پروٹین سے بھرے کھانے:
(protein rich foods can give a new life to your hairs)

سفید چنا:(white chickpea)

سفید چنے میں قدرت نے وافر مقدار میں پروٹین کو شامل رکھا ہے، ایک اندازے کے مطابق سفید چنے میں کم سے کم 40 گرام پروٹین پایا جاتا ہے، جدید تحقیق کے مطابق سفید چنے کا استعمال بالوں کو قدرتی چمک دیتا ہے۔

 گائے کا گوشت: (beef)

گائے کا گوشت ہماری غذا کا حصہ ہے،گائے کے گوشت سے بھی پروٹین حاصل کیا جاتا ہے، جس سے جسم میں پروٹین کی کمی ختم ہوتی ہے اور صحت برقرار رہتی ہے۔ 100 گرام بیف (گائے کے گوشت) سے 36 گرام پروٹین حاصل کیا جاسکتا ہے جو انسانی صحت کو قائم رکھنے اور بالوں کو طاقت دینے کے لیے ضروری ہے۔

دالیں:(daalien)

جس طرح دالیں ذائقے میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں بالکل اسی طرح ہر دال میں پایا جانے والا پروٹین بھی مختلف ہوتاہے۔کچھ لوگوں کو دال کھانا اچھا نہیں لگتا لیکن یہ ان کے لیے بہت نقصان دہ بھی ہے۔ دالوں سے حاصل ہونے والا پروٹین بالوں کو نئی زندگی دیتا ہے اس کے علاوہ میگنیشم ، پوٹاشیم، فولاد اور دیگر اجزا صحت اور بالوں کے لیے بہت مفید ہیں۔

مچھلی کا گوشت:(fish)

مچھلی تقریباً ہر انسان کی پسندیدہ ہوتی ہے،اور پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ اگر آپ اپنی خوراک میں مچھلی کا استعمال کریں تو اس سے آپ کو ملنے والا پروٹین صحت، جلد اور آپ کے بالوں کے لیے نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 100 گرام مچھلی سے 26 گرام پروٹین حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ بالوں کو قدرتی چمک اور مضبوطی دیتا ہے۔

دودھ اور انڈا:(milk and egg)

یہ وہ چیزیں ہیں جو روزانہ ہمارے ناشتے میں استعمال کی جاتی ہیں اور قدرتی طور پر پروٹین اور کیلشیم کا بہترین ذریعہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 100 گرام انڈے سے 13 گرام پروٹین کا حصول ممکن ہے جب کہ 100 گرام دودھ سے 6 گرام پروٹین حاصل کیا جاتا ہے جو صحت کو تقویت ، جلد کو دلکشی اور بالوں کو نئی زندگی دینے کے لیے کسی پیچھے نہیں ہے۔