آلو، شہد اور ایلوویرا کا ماسک بالوں کے لیے

0

بالوں کی خوبصورتی اور بہتر نشوونما کے لیے بے شمار پروڈکٹ دنیا بھر میں تیار کی جاتی ہیں، جن کے استعمال سے بال گھنے، لمبے اور چمکدار ہونے کے ساتھ ساتے گرنے سے بھی بچ جاتے ہیں۔ خواتین اپنے بالوں کے معاملے میں اپنی جلد کی طرح بہت حساس ہوتی ہیں، اور بالوں کی خوبصورتی کے لیے ناممکن کو بھی ممکن بنا لیتی ہیں۔

حسین اور خوبصورت بال ہمیشہ سے لوگوں کی کمزوری رہے ہیں، خواتین کے حسن اور ان کی شخصیت کو نکھارنے میں بالوں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے، اکثر لوگ تو ان کی زلفوں کے اسیر بھی ہوجاتے ہیں۔

بالوں کو حسین اور دلکش بنانے کے لیے کچھ ایسے ماسک ہیں جو بالوں کی بھرپور حفاظت کرنے کے علاوہ بالوں کے گنج کو بھی ختم کرتے ہیں اور وقت سے پہلے انھیں سفید ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔

آلو کا ماسک بالوں کے لیے : (potato hair mask)

سب سے پہلے آلو کو اچھی طرح دھو لیں۔
پھر اس کو چھیل کا اس کی اوپری تہہ کو اتار دیں۔
پھر آلو کے درمیانے ٹکڑے کر کےاس میں آلو کا رس شامل کر کے اچھی طرح پیس لیں۔
پیسٹ بن جائے تو اس کو بالوں کی جڑوں میں ماسک کی صورت میں لگائیں۔
اس سے بالوں کی نشوونما بہتر ہوگی ، بال گرنا بند ہوجائیں گے اور بالوں میں چمک بھی آجائے گی۔

ایلوویرا کا ماسک بالوں کے لیے : (aloevera hair mask)

ایلوویرا جلد کی حفاظت اور بالوں کی نگہداشت کے حوالے سے منفرد پہنچان رکھتا ہے۔ ایلوویرا کے استعمال سے بال حیرت انگیز طور پر لمبے، گھنے، مضبوط اور چمک دار ہوتے ہیں۔
بالوں کی خوبصورتی کے لیے ایلوویرا کا ماسک نہایت مفید ہے۔
ایک پتا ایلوویرا کر اس کو درمیان سے کاٹ کر اچھی طرح پیس لیں۔
پھر اس میں بادام کا تیل ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں اور بالوں کی جڑوں میں اس پیسٹ کو لگائیں۔
بیس منٹ تک بالوں میں ایلوویرا کا یہ ماسک لگا رہنے دیں پھر بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔
اس کے استعمال سے بال حسین اور خوبصورت ہوجائیں گے۔

شہد کا ماسک بالوں کے لیے : (honey hair mask)

شہد میں قدرت نے انسانی صحت، جلد اور بالوں کے لیے ان گنت خزانے رکھے ہیں۔
شہد ہر بیماری کا علاج ہے،قرآن مجید میں شہد کی خاصیت اور انفرادیت کے حوالے سے بھی ذکر آیا ہے۔
شہد کا ماسک بالوں کو دلکش اور دلنشین بناتا ہے۔
شہد کا ماسک بنانے کے لیے تھوڑے سے شہد میں انڈے کی سفیدی اور زیتون کا تیل ملا کر لیپ تیار کرلیں۔
سر کو اچھی طرح دھو کر تیار کیا گیا لیپ بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں۔
ایک گھنٹے تک اس ماسک کو بالوں میں لگا رہنے دیں۔
پھر بالوں کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
اس سے بال لمبے اور مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ گرنا بھی بند ہوجائیں گے۔