منرل میک اَپ ہر قسم کی جِلد کے لیے محفوظ

0

منرل میک اَپ جِلد کو شگفتہ بناتا ہے۔ اس میں کسی طرح کا پرفیوم استعمال نہیں ہوتا ہے۔ ٹالک الکحل، رنگ، منرل آئل اور ایسی تمام اجزا سے پاک ہوتا ہے جو جِلد کے لیے پریشان کن ہوسکتے ہیں۔ اس میں جو پائوڈر ہوتا ہے وہ بہت ہی ہلکا ہوتا ہے اور ہر قسم کی جِلد کے لیے موافق بھی۔ حساس جِلد، الرجی، نشانات، شکنیں اور جِلد کو بے رنگت ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

منرل میک اَپ کیا ہے؟ (what is mineral makeup)

٭ یہ حساس جِلد کے لیے بہترین ہے۔ خاص طور پر ان خواتین کے لیے جو عموماً کیل مہاسوں، الرجی، جِلد کی خشکی جیسے مسائل سے دوچار رہتی ہیں۔

٭ جن خواتین کی چکنی جِلد ہوتی ہے چکنائی کی وجہ سے ان کی جِلد پر موجود مسام کے مُنہ بند ہوجاتے ہیں۔ یہ چکنی جِلد کے لیے بھی بہترین ہے۔

٭ اگر آپ کی جِلد پر شکنیں ہیں تو یہ میک اَپ ان کو نہ صرف چھپا لیتا ہے بلکہ وقت گزر جانے کے بعد بھی انھیں نمایاں ہونے نہیں دیتا ہے

٭ یہ ماسک کی طرح نہیں لگتا ۔ اکثر خواتین کو روایتی میک اَپ بھاری محسوس ہوتا ہے جیسے انھوں نے ماسک پہن رکھا ہے۔ منرل کی ساخت ہلکی اور مختلف ہوتی ہے۔

٭ اس میں ایسے اجزا شامل ہیں جو جِلد کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ معدنیات مثلاً شیٹانیم، گولڈ، زِنگ، میگنیشیم اور المونیم جِلد کو سکون دیتی ہیں، تازگی بخشتی ہیں اور جِلد کو جوان رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

٭ اس میک اَپ میں موجود زنگ آکسائڈ اور ٹیٹانیم ڈائی آکسائڈ سورج کی مضر شعاعوں سے جِلد کو محفوظ رکھتے ہیں۔

٭ یہ پروڈکٹس پانی کے لیے زبردست مزاحمت رکھتی ہیں اور میک اپ سارا دن برقرار رہتا ہے۔

منرل میک اَپ میں استعمال ہونے والے اجزا

ٹیٹا نیم ڈائی آکسائڈ

یہ جِلد کے لیے بہترین ہے اور دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے، خاص طور پر الٹروائلٹ شعاعوں سے۔

مائیکا

یہ زمین کی تہوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی کوئی رنگت نہیں ہوتی ۔ یہ اپنے اندر روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جِلد پر ظاہر ہونے والی باریک لکیروں کو تقریباً چھپا دیتا ہے۔

آئرن آکسائڈ

یہ معدنیات میک اَپ میں کلر کا اضافہ کرتا ہے۔ یہ داصل میں قدرتی نمک ہیں جنھیں پانی کے ذریعے ایک خاص عمل سے گزار کر آکسائڈ کرلیا جاتا ہے۔

زِنک آکسائڈ

سورج کی مضر شعاعوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ زخموں کو مندمل کرنے کی اس میں صلاحیت ہے۔ ان کے لیے بہترین ہے جن کی جِلد پر عموماً دانے نکلتے رہتے ہیں اور ان کے لیے بھی جن کی جِلد بہت حساس ہے۔

سرے سائٹ

یہ جھاگ نما معدنیات ہے جو اپنے اندر سے روشنی کو گزرنے نہیں دیتا ۔ اسے انفرادی طور پر سیٹنگ پائوڈر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فائونڈیشن پر لگایا جائے تو سلکی ٹچ ملتا ہے۔

میک اَپ ٹولز

٭ لیکوئڈ میک اَپ کے لیے ایک عدد برش، نرم نائلون برسٹل والا بہترین ہے۔ اس برش کے ذریعے کریم فائونڈیشن، آئی لائنر، آئی برو، بروفلر اور کنسیلر لگایا جاسکتا ہے۔

٭ پائوڈر منرل میک اَپ کے لیے ایک عدد پائوڈر پف، چاہے یہ ایک بار استعمال کرکے پھینک دینے والا ہو یا پھر دھوکر دوبارہ استعمال کرنے والا۔

٭ نیچرل فنش دینے کے لیے آپ آئی شیڈو کو انگلیوں کی مدد سے بلینڈ کرسکتی ہیں۔ مگر ایسا کرنے سے قبل اپنے ہاتھ ضرور دھولیں۔