شادی سے پہلے چمک دار جلد اور بالوں کے لیےکریلا جوس پئیں

0

کہتے ہیں اگر کڑوا گھونٹ پی لیا جائے تو بہت سے مسئلے حل ہوجاتے ہیں، اس بات میں کس حد تک صداقت ہے یہ تو وہی جانتا ہے جس نے اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے کڑوے گھونٹ پئیے ہوں۔ یہ بات محاورے تک ہی محدود نہیں ہے، زندگی کے مسائل کے ساتھ ساتھ کچھ کڑوے گھونٹ ایسی بھی ہیں جن کو اگر پابندی سے پیا جائے تو صحت اور جلد (skin and health) کے مسائل بھی بہت حد تک حل ہوسکتے ہیں۔

اچھی اور خوبصورت جلد کا تعلق صاف خون اور خون کی متوازن روانی سے ہے، خون جتنا صاف ہوگا جلد اتنی ہی سرخ اور چمک دار ہوگی ، کیوں کہ جلد کی بے شمار بیماریوں کا تعلق خون سے ہوتا ہے۔ قدرت کی بے شمار نعمتیں ایسی ہیں جو خون کو صاف کرنے میں کمال رکھتی ہیں، جڑی بوٹیوں سے لے کر پھل، خشک میوہ جات، پھول، نباتات اور سبزیوں میں تو خون کی صفائی کا فلٹر موجود ہوتا ہے۔

کہتے ہیں دوا جتنی کڑوی ہوتی ہے ، اتنی جلدی اپنا اثر بھی دکھاتی ہے، یہاں بات اگر دوا سے ہٹ کے سبزی کی ہو تو رنگ اور ہی جمتا ہے، سبزیوں میں کریلے کو ایک الگ حیثیت حاصل ہے۔ کہنے تو کریلا کڑواہٹ سے بھرا ہوتا ہے لیکن کھایا بھی سب سے زیادہ شوق سے جاتا ہے، لوگ کریلے کو مختلف طریقوں سے پکا کر اپنے عزیز و اقارب اور رشتے داروں کی دعوتیں کرتے ہیں ۔

کریلا کھانے کے بے شمار طریقے ہیں اور کریلا ہر طرح سے کسی نہ کسی مرض میں فائدہ پہنچاتا ہے، کریلے کا جوس بہت زیادہ کڑوا اور کسیلا ہوتا ہے لیکن صحت اور جلد کے لیے اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
اگر آپ شادی کے حسین بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا کسی بہت ہی قریبی دوست یا رشتے دار کی شادی میں آپ کی شرکت اہمیت کی حامل ہے تو اپنی جلد اور اپنے بالوں کی چمک کے لیے (glowing skin and hair) کریلے کا جوس پینا شروع کردیں۔

انسانی صحت کی بحالی کے لیے جسم میں آنٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی بہت ضروری ہوتی ہے، جس کی وجہ سے جسم سے زہریلے اور فاسد مادے خارج ہوتے ہیں، اور کریلا انسانی جسم کے لیے بہترین اینٹی آکسیڈنٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔

کریلے میں پائے جانے والے اجزا : (karela ingredients)

کریلے میں بے شمار حیاتین پائے جاتےہیں۔
کیلشیم اور فولاد کریلے میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جلد اور بالوں کے لیے بہت مفید ہے۔
کریلے میں میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم اور زنک کی قابل ذکر مقدار بھی پائی جاتی ہے۔

کریلے کا جوس جلد اور بالوں کی چمک کے لیے :
(karela juice for glowing skin and hair)

کریلے کے جوس سے خون صاف ہوتا ہے ، جلد چمک دار اور بال سیاہ اور گھنے ہوتے ہیں۔
کریلے کے جوس پینے سے چہرے پر نکلنے والے دانوں کا صفایا ہوجاتا ہے۔
دانوں کی وجہ سے چہرے پر باقی رہ جانے والے نشان اور دھبے کریلے کے جوس سے ہفتوں میں ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
کریلے کا جوس جلد رعنائی اور بالوں کی نشوونما کے لیے مثبت اثرات رکھتا ہے۔
کریلے کے جوس سے نظام انہضام اچھا رہتاہے اور فاسد مادے جسم سے نکل جاتے ہیں۔
وہ خواتین جو چہرے پر جھائیوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں ان کو چاہیے کہ کریلے کے جوس کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔
کریلے کا جوس وزن کم کرتا ہے اور بدن میں چستی پیدا کرتا ہے۔
سر کی جلد میں خشکی اور سکری ہوجانے کی صورت میں اگر کریلے کا جوس سر میں کچھ دیر کے لیے لگا کر چھوڑ دیا جائے تو خشکی ختم ہوجاتی ہے اور بال نرم وملائم ہوجاتے ہیں۔