تین اجزا سے لپ سکرب گھر پر تیار کریں

0

خوبصورت ہونٹوں کی طرف کس کی توجہ نہیں جاتی۔ ہر کوئی حسین ہونٹوں کو دیکھ کر دیکھتا رہ جاتا ہے۔ ہونٹوں کی دلکشی تو حسن کی تکمیل کرتے ہیں۔ ارود ادب میں اور دنیا کے تمام ادب میں شاعر محبوب کے ہونٹوں کو کبھی گلاب، کبھی شہد، کبھی یاقوت تو کبھی تازہ انجیر سے تشبیہہ دیتے ہیں۔

ہونٹ خوبصورت نہ ہوں یا پھر انھیں خوبصورت بنانے کے لیے میک اپ خوبصورت نہ ہو تو ساری شخصیت کا تاثر مٹ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہر بیوٹیشن دلہن کو تیار کرنے کے بعد ہونٹوں پر خاص طور پر توجہ دیتی ہیں اور فائنل ٹچ میں برائیڈل کے ہونٹوں کو اتنا دلکش بنا ددیتی ہیں کہ دیکھنے والے کی نگاہیں کہیں اور بھٹک ہی نہیں سکتیں۔

ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کا سب سے پہلا راز تو وہ مردہ خلیات ہیں جو ہونٹوں پر جم جاتے ہیں۔ ان کو ایکسفولیٹ کرنے سے وہ ختم ہوجاتے ہیں اور ہونٹوں کا حسن مزید نکھر کر سامنے آتا ہے۔ یہ کام لپ اسکرب کی مدد سے باآسانی کیا جاسکتا ہے۔ بازاروں میں دستیاب لپ اسکرب کے علاوہ یہ گھر میں بھی آسانی سے تیار کیے جاسکتے ہیں۔

ہونٹوں کے لیے اسکرب:(lip scrub)

ہونٹوں کی خشکی کو دور کرنے کا یہ ایک نہایت ہی بہترین ذریعہ لپ اسکرب ہے۔ لپ اسکرب سے ہونٹوں کو نمی حاصل ہوتی ہے جس سے ہونٹ تروتازہ دکھائی دیتے ہیں۔ موسم سرما میں ہونٹوں کا روکھا اور سوکھا پن ختم کرنے کے لیے لپ اسکرب کا کوئی متبادل نہیں ہے۔  لپ اسکرب ہونٹوں کی بھرپور حفاظت کرتا ہے اور خشکی سے بچاتا ہے۔

لپ اسکرب سے ہونٹ نرم و ملائم اور تروتازہ ہوجاتے ہیں۔ لپ اسکرب ہونٹوں پر مردہ تہہ کی صورت میں جم جانے والے خلیات کا خاتمہ کرتاہے۔ لپ اسکرب کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے ہونٹ پھٹنے اور کٹنے سے بچ جاتے ہیں۔ لپ اسکرب سے ہونٹ تازہ، گلابی اور نرم و ملائم ہوجاتے ہیں۔

گھر میں تیار کیے جانے والے لپ اسکرب:(homemade lip scrub)

کوکونٹ آئل اور چینی کا اسکرب:(scrub of coconut oil and sugar)

ایک کپ چینی اور آدھا کپ کوکونٹ آئل لے کر دونوں کو آپس میں مکس کردیں۔ چینی کو مکس کرنے کے لیے کوکونٹ آئل کو گرم بھی کیا جاسکتا ہے۔ پھر اس تیار کیے گئے اسکرب کو ہونٹوں پر ایکسفولیٹ کریں، ہونٹ نرم، ملائم اور حسین ہوجائیں گے۔

شہد اور چینی کا اسکرب:(honey and sugar scrub)

شہد اور چینی کو آپس میں مناسب مقدار میں ملالیں، پھر اس کو ہونٹوں پر اسکرب کریں یعنی رگڑیں، اس سے جلد کے مردہ خلیات ختم ہوجاتے ہیں اور ہونٹ گلاب کی طرح کھل اٹھتے ہیں۔

کوکونٹ آئل اور شہد کا اسکرب:(coconut oil and honey scrub)

تھوڑے سے شہد میں چند قطرے کوکونٹ آئل کے شامل کر کے اچھی طرح سے ملالیں، پھر اس کو اسکرب کی طرح ہونٹوں پر لگائیں اور اچھی طرح اسکرب کریں ، ہونٹ صاف اور نرم ہوجائیں گے۔