شدید گرمی میں خشک شیمپو کا استعمال

0

بال جتنے حسین اور خوبصورت ہوتے ہیں اتنے ہی توجہ کا مرکز بھی بنتے ہیں۔ سیاہ ، گھنی اور لمبی زلفیں نہ صرف خواتین کے حسن کو نکھارتی ہیں بلکہ دیکھنے والوں کے لیے بھی کسی جھٹکے سے کم نہیں ہوتی۔ بالوں کو حسین بنانے میں شیمپو کا کردار اہم ہوتا ہے۔ شیمپو بالوں کو صابن کے مقابلے میں ایسا نکھار دیتا ہے کہ بال ہلکے ہوجاتے ہیں، ان میں چمک آجاتی ہے اور ہوائوں میں اڑتے ہوئے حسین معلوم دیتے ہیں۔

شیمو بالوں کا بہترین محافظ سمجھا جاتاہے، اس میں ایسے کیمیکل اور اجزا شامل کیے جاتے ہیں جو بالوں کی بھرپور حفاظت کرتے ہیں اور بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بالوں کے لیے ہر طرح لازم اور ضروری ہوتے ہیں تاکہ بال کھلے کھلے، چمک دار ، نرم اور ملائم رہیں۔

بالوں میں شیمپو کا استعمال:(use shampoo)

بالوں کے لیے شیمپو موسم کی مناسبت اور بالوں کی صحت کے مطابق استعمال کیا جاتا ہے، کچھ خواتین کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کے بال چکنے ہونے کے باعث اچھے اسٹائل میں نہیں ڈھل سکتے جس سے شخصیت کا حسن بھی متاثر ہوتا ہے اور ذہنی طور پر کوفت کا شکار بھی ہونا پڑتا ہے جب کہ خشک بالوں کے لیے آئلی شیمپو موثر رہتا ہے۔ بالوں کی مکمل دیکھ بھال کے لیے خشک شیمپو اپنی مثا ل آپ ہے۔ خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں خشک شیمپو بالوں کی کیئر کرتا ہے۔

خشک شیمپو کیا ہے؟:(what is dry shampoo)

اسپرے فارم میں ہونے کی وجہ سے اس کو خشک شیمپو کہا جاتا ہے۔خشک شیمپو میں استعمال ہونے والے اجزا بالوں کو خشک ہونے سے بچاتے ہیں ۔یہ بالوں کی بہترین نگہداشت کرتا ہے اور بالوں کے ٹوٹنے اور گرنے کے عمل کو روکتا ہے۔

شدید گرمی میں خشک شیمپو کا استعمال:(hot summer calls dry shampoo)

٭ شدید گرمی کے موسم میں خشک شیمپو بالوں کو موسم کی سختی سے بچاتے ہوئے نرم و ملائم بناتا ہے۔
٭ ایسی خواتین جو بالوں کے روکھے پن اور بالوں کی کمزوری سے پریشان ہیں ان کے لیے خشک شیمپو ان کی مشکل کا بہترین علاج ہے۔
٭ شدید گرمی کے موسم میں خشک شیمپو کا استعمال بالوں کو فائدہ پہنچاتا ہے اور گرمی بھی ختم ہوتی ہے۔
٭ خشک شیمپو بالوں کی جلد میں اندر تک نمی پہنچاتا ہے اور بالوں کو ایک نئی دلکشی سے روشناس کراتا ہے
٭ خشک شیمپو مختلف قسم کے فارمولوں میں دستیاب ہوتا ہے۔ ایسی خواتین جن کے بال ہلکے ہوتے ہیں اور ہوا سے اڑتے رہتے ہیں ان کے لیے ڈرائی شیمپو کا استعمال بہترین ہے۔