اس موسم میں ڈی ٹاکس مشروب کیوں پینا چاہیے؟

0

انسانی جسم کو دن بھر میں ساٹھ فیصد پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ بار بار پانی پینا طبیعت پر گراں بھی گزرتا ہے ، پانی پینے میں کمی واقع ہوجائے تو صحت اور جلد دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ صحت کے متاثر ہونے کی وجہ سے ذہنی اور دماغی صلاحیتیں بھی متاثر ہوتی ہیں ، گھر اور آفس میں ایسی صورت حال کے باعث کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے جو مزید ذہنی اذیت کا سبب بنتی ہے۔

جسم کو پانی مہیا کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، جن میں خالص پانی کا پینا، جوس، مختلف مشروبات اور رس دار پھل، لیکن انھی میں ایک طریقہ ڈی ٹاکس واٹر بھی ہے۔

ڈی ٹاکس واٹر : (detox water)

  • ڈی ٹاکس واٹر غذائیت سے بھرپور جوس ہے جو پھل اور سبزیوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔
  • ڈی ٹاکس در اصل جسم سے غیر ضروری اور فاسد مادوں کو ختم کرنے والا مشروب کہلاتا ہے۔
  • یہ جسم سے toxins یعنی وہ زہریلے مادے جو ہمارے جسم میں غذا یا پھر کسی اور ذریعے سے داخل ہوجاتے ہیں ان کے خاتمے کے لیے بہتر مانا جاتا ہے۔
  • یہ مادے جسم سے زیادہ پانی کی مدد سے ہی نکلنے پر تیار ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کا نکلنا کچھ مشکل ہوجاتا ہے۔
  • ٹاکسزکو جسم سے نکالنے کے علاوہ ڈی ٹاکس واٹر جسم کو توانا رکھتا ہے۔
  • جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے اور جسم کو فعال بناتا ہے۔
  • ڈی ٹاکس واٹر کے استعمال سے طبیعت خوشگوار رہتی ہے، اور سستی کا احساس نہیں رہتا۔
  • گرمی کے دنوں میں خاص طور پر پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے اور جلد کو شاداب بھی بناتا ہے۔
  • جسم کی چربی کو کم کرنے کا ڈی ٹاکس واٹر ایک اہم ذریعہ ہے۔
  • ڈی ٹاکس واٹر کے استعمال سے معدے اور طبیعت میں بھاری پن محسوس نہیں ہوتا۔
  • عام پانی کی نسبت یہ خوش ذائقہ بھی ہوتا ہے اور جسم میں عام پانی سے زیادہ کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
  • ڈی ٹاکس واٹر کے استعمال سے بھوک کا بار بار احساس نہیں ہوتا۔
  • چہرے کو بہترین شادابی عطا کرتا ہے ۔
  • ڈی ٹاکس واٹر پینے سے وزن میں کمی بھی واقع ہوتی ہے۔
  • ڈی ٹاکس واٹر کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح برقراررہتی ہے۔

ڈی ٹاکس واٹر بنانے کا طریقہ

ایک جگ صاف پینے کے پانی میں چند قتلے کھیرے ، لیموں یا پودینے کے ڈال کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔
پھر اس کو وقفے وقفے سے پیتے رہیں، پیاس کی شدت سے محفوظ رہنے کے علاوہ جسم اور جلد کو توانا رکھتا ہے۔
ڈی ٹاکس واٹر لینے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ صبح اٹھ کر ایک گلاس گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر اس کو پینے سے جسم توانا ہوجاتا ہے۔