شادی سے پہلے بیسن اور دودھ کے اسکرب سے ہاتھ اور چہرہ دھوئیں

0

کچھ رسمیں اور روایتیں جتنی قدیم ہوتی ہیں ان کے اتنے ہی فوائد ہوتے ہیں، خاص طور پر شادی بیاہ کے موقعے پر بزرگ خواتین کے ٹوٹکے اور گھریلو نسخے دلہن کے لیے بہت ہی کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ آج کے دور میں جب بھی کسی کے گھر میں خوشی کا کوئی موقع آتا ہے یا شادی کی تقریب کے دن قریب ہوتے ہیں تو خواتین خاص طور پر دلہن کو سجانے کی ذمے داری بیوٹی پارلرز پر ڈال دیتی ہیں۔

جگہ جگہ کھلے ہوئے معمولی شکل و صورت کو حسین بنانے والے بیوٹی پارلرز دلہن کو تیار کروانے کے لیے مہینوں پہلے تاریخ لینا پڑتی ہے، اس کے علاوہ منہ مانگے دام بھی دینا پڑتے ہیں۔

یہ سب کچھ ان لوگوں کے لیے تو یقینا ً آسان ہوگا جو صاحب ثروت ہیں لیکن ایک عام آدمی کے لیے ان اخراجات کو قبول کرنا کوئی آسان نہیں ہے۔ میک اپ کتنے ہی بڑے بیوٹی پارلر یا کسی نامی گرامی بیوٹیشن سے کروالیا جائے جب تک جلد میں قدرتی نکھار(natural skin care) نہیں ہوگا، میک اپ بھی اپنا رنگ نہیں جما سکے گا اور قدرتی نکھار کے لیے قدرتی اجزاسے جلد کی حفاظت ضروری ہے۔

اگر آپ کی شادی کے دن (wedding day) قریب ہیں تو ابٹن اور ہلدی ے استعمال کے علاوہ بیسن اور دودھ کے اسکرب کا استعمال شروع کردیں اور ہاتھ اور چہرے (hands and face) کو اس سے روزانہ دھوئیں۔

دودھ سے جلد کی صفائی : (cleansing with milk)

دودھ میں وٹامنز اور کیلشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہےجو صحت کی نشوونما کے ساتھ ساتھ جلد کی خوبصورتی اور تازگی کے لیے بھی ضروری سمجھی جاتی ہے۔
جلد کو تروتازہ بنانے کے لیے دودھ کا استعمال انتہائی مفید ہے۔
تازہ دودھ سے چند دن مسلسل منہ دھوئیں رنگت نکھر جائے گی۔

بیسن سے جلد کی صفائی : (besan skin cleanser)

بیسن کو جلد کی صفائی کے لیے زمانہ قدیم سے اہم جانا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ شادی بیاہ کی تقریب سے پہلے ابٹن میں ملا بیسن جلد کو سندر بنا دیتا ہے۔
بیسن کو جلد کی صفائی کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔
سرد موسم میں بیسن کا استعمال جلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔
بیسن سن برن کا بہترین علاج ہے۔
بیسن کے استعمال سے جلد کے مردہ خلیات دور بھاگ جاتے ہیں اور جلد چمک دار ہوجاتی ہے۔

دودھ اور بیسن کا اسکرب : (milk and besan scrub)

جلد کی دلکشی اور رعنائی کے لیے دودھ اور بیسن کا اسکرب اپنی الگ تاثیر رکھتا ہے۔
دودھ میں موجود کیلشیم اور بیسن کی مدد سے چہرے اور ہاتھوں کی جلد کو صاف بنایا جاسکتا ہے۔
بیسن، دودھ اور لیموں کے رس کو آپس میں ملا کر پیسٹ تیار کرلیں، پھر اس اسکرب کو چہرے پر لگائیں کچھ دیر خشک ہونے کے بعد اچھی طرح چہرہ صاف کرلیں، چہرے اور ہاتھوں کی رنگت صاف ہوجائے گی۔
دودھ اور بیسن کا اسکرب استعمال کرنے سے چہرے کی چکناہٹ دور ہوجاتی ہے اور چہرہ کھل اٹھتا ہے۔
اگر جلد کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی خشکی سے بھی نجات حاصل کرنا مقصود ہو تو بیسن میں دودھ کی بالائی ملا کر لگانے سے خشکی کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور جلد نکھر جاتی ہے۔
شادی کے دن اگر آپ اپنے چہرے کو چمکتا ہوا دیکھنا چاہتی ہیں تو شادی سے کچھ دن پہلے بیسن میں ایک چمچہ دودھ کی بالائی اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کر کے اسکرب تیار کرلیں اور پھر اسے چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں، اس کا استعمال مستقل رکھیں ،آپ کے ہاتھ صاف اور چہرہ روشن ہوجائے گا۔