میک اپ میں کی جانے والی غلطیاں

0

میک اپ ایک آرٹ ہے، اور ہر کوئی اس آرٹ کا ماہر نہیں ہوسکتا، دنیا بھر میں خواتین کو میک اپ سے خوبصورت اور حسین بنانے کے لیے ماہر اور مہنگے بیوٹیشنز موجود ہیں جو معمولی شکل و صورت کو میک اپ سے اتنا دلکش بنا دیتے ہیں کہ وہ مس ورلڈ تک کے لیے منتخب کرلی جاتی ہے۔

ایک تو قدرتی حسن اس پر کسی ماہر بیوٹیشن کی مہارت ،گویا حسن کو چار چاند لگادیتا ہے، شکل ایسی نکھر کے سامنے آتی ہے کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں خیرہ ہوجاتی ہیں۔یہ وہی کرسکتا ہے جو اپنے فن میں طاق ہو، جسے میک اپ پر بھرپور مہارت حاصل ہو۔

میک اپ کے حوالے سے بہت سی باتوں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے، جلد کا رنگ، جلد کا مزاج، چہرے کی بناوٹ، کس شخصیت پر کیا میک اپ سوٹ کرے گا ان سب باتوں کو ذہن میں رکھ کر پھر ماہر بیوٹیشن اپنا ہنر دکھاتا ہے ۔

میک اپ کے بارے میں بنیادی باتیں تو شاید سب ہی جانتے ہوں گے، اور وہ خواتین جو ملازمت پیشہ ہوں انھیں میک اپ کی روز ضرورت رہتی ہے ، لیکن خواتین میک اپ کے دوران کچھ ایسی غلطیاں (beauty mistakes) کر جاتی ہیں جس سے شخصیت نکھرنے کی بجائے بکھر کے رہ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جلد کی خرابی کی صورت میں میک اپ کا استعمال کریں

میک اپ میں کی جانے والی غلطیاں : (beauty mistakes)

فائونڈیشن : (foundation)

فائونڈیشن کو میک اپ میں خاص اہمیت حاصل ہے، فائونڈیشن کو میک کی بنیاد بھی کہا جاتاہے، اگر آپ کی جلد قدرتی طور پر حسین، خوبصورت اور چمکدار ہے تو پھر ضروری نہیں کہ آپ فائونڈیشن استعمال کریں، بغیر فائونڈیشن کے بھی آپ کے حسن میں نکھار پیدا ہوسکتا ہے، اور اگر فائونڈیشن لگانا مقصود ہی ہے تو پھر ہمیشہ اچھی اور معیاری کمپنی کا استعمال کریں ۔سستی کمپی کا فائونڈیشن خریدنے اور اسے استعمال کرنے کی غلطی ہر گز نہ کریں۔

کلینزنگ : (cleansing)

کسی بھی میک اپ سے قبل کلینزنگ کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ آپ کے چہرے پرسے میل اترجائے۔ اکثر خواتین پیسے بچانے کے لیے سستا کلینزنگ لوشن استعمال کرنے کی غطلی کر جاتی ہیں جس سے میک اپ تو خراب ہوتا ہی ہے جلد کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ بہت سی خواتین کی جلد چکنی ہوتی ہے اور وہ مِلکی کلینزنگ استعمال کرتی ہیں جو غلط ہے، چکنی جلد کی خواتین کو سادہ کلینرز استعمال کرنا چاہیے۔

یہاں کلک کریں : آپ کو خوبصورت جلد کے لئےمہنگی اشیا ء کی نہیں اسکن کئیرکی ضرورت ہے

کنسیلر : (concealer )

کنسیلرکااستعمال عموماً آنکھوں کے نیچے پڑنے والے حلقوں کو چھپانے کے لیے کیاجاتا ہے مگر آپ کے چہرے پرجہاں جہاں داغ دھبے ہیں وہاں آپ اچھی طرح کنسیلر کو بلینڈکرکے لگائیں۔ کنسیلر لگاتے ہوئے اکثر خواتین یہ غلطی کر جاتی ہیں کہ اس کو نیچے سے اوپر کی جانب لگاتی ہیں جو غلط ہے ، کنسیلر کو اوپر سے نیچے کی جانب یا وی کے شیپ میں لگائیں تو زیادہ اچھا لگتا ہے۔

پائوڈر : (powder)

بیس پر براہ راست میک اپ کرنے کی غلطی کبھی نہ کریں، اس سے میک اپ کچھ ہی دیر کے بعد پھٹنے لگتا ہے۔لوزپائوڈرلگانے کے لیے آپ کوبرش کی ضرورت پڑے گی۔برش پرلوزپائوڈرلگائیں اورپھراسے چھڑک دیں۔اس کے بعد چہرے پربرش پھیریں اس طرح بیس سیٹ ہوجائے گا۔ پائوڈر ہمیشہ برش کی مدد سے لگائیں ہاتھ یا ٹشو کی مدد سے نہیں۔

بلشنگ اینڈ کنٹرورنگ : (blushing and contouring)

اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھر پر میک اپ کرنے والی خواتین بلش آن لگاتے ہوئے گال کی ہڈی سے نیچے کی طرف لگاتی ہیں جو غلط ہے، بلش آن ہمیشہ گال کی ہڈی سے اوپرکی طرف لگائیں جبکہ کنٹرورنگ کرنے کے لیے جبڑے کی ہڈی سے شیڈ لگایاجاتاہے کنٹرورنگ کے لیے کنٹرورنگ پائوڈریا براوزنگ پائوڈرلگائیں۔

پڑھیں: گھر پر مینی کیور اور پیڈی کیور کیسے کریں ؟

ہائی لائٹس : (highlights)

چہرے میں چمک کے لیے اکثر خواتین میک پروڈکٹ میں گھریلو نسخوں کو سامنے رکھتے ہوئے ایسی چیزیں شامل کرلیتی ہیں جو سنگین غلطی کے سوا کچھ بھی نہیں، گالوں کی ہڈی، ناک،پیشانی اور تھوڑی پرہائی لائٹر استعمال کریں اس سے چہرے میں چمک پیدا ہوتی ہے۔

بھنوئیں : (eye brow)

اکثر خواتین میک اپ سے پہلے بھنویں صاف کرنا بھول جاتی ہیں، جو میک اپ کے بعد اچھا دکھائی نہیں دیتا، میک اپ کرنے سے قبل ہی اپنی بھنوئیں صاف کریں اگر اضافی بال اردگرد ہیں تو انہیں ٹیوزرکی مدد سے نکال لیں پھرآئی بروبرش کی مد د سے ان کو درست کریں برائون یا بلیک کلرسے انہیں نمایاں کریں۔

آئی میک اپ : (eye makeup)ٓ

آنکھوں کا میک اپ لباس سے میچ کرتے ہوئے رنگ سے کیا جاتا ہے، اکثر خواتین اس بات کی غلطی کر جاتی ہیں جس سے میک اپ اور شخصیت دونوں تنقید کے نشانے پر آجاتے ہیں۔ پارٹی میک اپ میں ہمیشہ گہرے رنگ استعمال کیے جاتے ہیں اپنے کپڑوں کی مناسبت سے آنکھ کے پپوٹے پراپنی کپڑوں سے میچ کرتا ہوا رنگ لگائیں بھنوئوں کے نیچے والے حصے پراسی شیڈ میں ہلکاساگہرا رنگ لگائیں۔ اسے ویسے بھی رہنے دیا جاسکتاہے چاہیں تودونوں رنگوں کوبلینڈ کرلیں بلینڈ کرنے کے لیے کاٹن ہڈ استعمال کریں۔