لیموں کے 6استعمال سے جوان نظر آئیے

0
لیموں قدرت ایسا پھل ہے جو وٹامنز سے بھرپور ہے۔ برصغیر میں لیموں کا استعمال (uses of lemon) کھانوں کے علاوہ اور بہت سے مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے۔ لیموں میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جراثیم کے خلاف لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ لیموں میں موجود وٹامن سی، ای، اے، کاپر، کرومیم، پوٹاشیئم، آئرن اور میگنیشئم جسم کے بے شمار مسائل سے بچاتے ہیں اور طبی طور پر فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اسکن کیئر کی مصنوعات پر وٹامن سی کا ذکر ضرور ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس وٹامن کو ایک ہارمون کولیگن کی پیداوار کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔ یہ ہارمون جلد کی مضبوطی اور لچک کے لیے اہم ہے جبکہ لیموں میں اینٹی آکسائیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو جلد کو ہموار، سرخی مائل اور لچکدار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ایسی خواتین جو اپنی جلد پر موجود داغ دھبوں، جھائیوں، جھریوں اور نشانات سے پریشان ہیں لیموں ان کے لیے ایک بہتر مسیحا ہے۔ لیموں کے استعمال کے بہت سے طریقے ہیں، لیموں کا رس، لیموں کا چھلکا اور لیموں کا گودا جلد کے لیے کسی نہ کسی درجے میں ضرور فائدے مند ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ لیموں کا استعمال (uses of lemon) جلد کی بے شمار بیماریوں سے بچا کے رکھتا ہےاور اس کے استعمال سے آپ جوان نظر آتے ہیں۔

جلد کے لیے لیموں کے 6استعمال کے طریقے

 
1  لیموں دراصل خون کو صاف کرتا ہے،لیموں کا استعمال (uses of lemon) جسم کے افعال کو بہتر بناتا ہے اور جلدی مسائل میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔
 
2 لیموں کو روزانہ استعمال کرنے سے چہرے کی جھریاں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجاتی ہیں۔
 
3 لیموں کو درمیان سے کاٹ کر آدھے حصے کو جلد پر موجود نشانات پر رگڑنے سے وہ ہمیشہ کے لیے غائب ہوجاتے ہیں اور جلد چمک دار ہوجاتی ہے جس سے آپ جوان نظر آتے ہیں۔
 
4 لیموں کے استعمال (uses of lemon) کے حیرت انگیز فوائد میں ایک یہ بھی ہے کہ اگر غسل کے پانی میں لیموں کے 2 سے 4 قطرے شامل کرلیے جائیں تو جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔  
 
5 لیموں اور شہد دونوں ہی خون کی صفائی کرتے ہیں اور جسم سے کیمیائی مادوں کے اخراج میں مدد دیتے ہیں جس کے نتیجہ میں جلد صاف ہونے لگتی ہے اور اس میں نکھار آجاتا ہے۔
 
6 ۔ چہرے کو لیموں کے عرق سے دھویا جائے تو یہ قدرتی کلینر کا کام کرتا ہےاور اس کے مستقل استعمال سے جلد میں نمایاں بہتری نظر آتی ہے جس سے آپ کی شخصیت اور زیادہ جوان دکھائی دیتی ہے۔