آئی بروز بنانے کے ۵ طریقے

0

میک اپ ایک فن ہے اور آنکھوں کو میک اپ بہت بڑا فن ہے۔ شخصیت کا سارا دارومدار آنکھوں پر اور ان کے میک اپ پر ہوتا ہے، میک اپ جتنا اچھا ہوگا آنکھیں اتنی حسین نظر آئیں گی۔

آنکھوں کا میک اپ اس وقت رنگ لاتا ہے جب آئی بروز مہارت اور خوبصورتی سے بنی ہوئی ہوں، آئی بروز کا بنانا ایک بہت ہی مشکل اور باریک کام ہوتاہے جو ہر کوئی اتنی آسانی سے انجام نہیں دے پاتا، دنیا بھر میں معروف بیوٹیشن بھی اس کے آگے اکثر ہار جاتے ہیں۔

آئی بروز ساری شخصیت کا احاطہ کرتی ہے، ذرا سی بھی اس میں بے احتیاطی سارےحسن کو کافور کردیتی ہے۔ میک اپ کتناہی اچھا کیوں نہ ہو، لباس کتنا ہی مہنگا کیوں نہ ہو ، ہیئر اسٹائل کتنا ہی دلفریب کیوں نہ ہو لیکن اگر آئی بروز میں کمی ہے تو سمجھ لیں ساری مہنگی سے مہنگی ساری چیزیں بیکار ہیں۔

آئی بروز بنانے کے مختلف طریقے:
(different ways of making eyebrows)

آئی بروز کا بنانا جتنا مشکل فن ہے اتنا ہی اسے مختلف طریقوں سے بنایا جاتا ہے ، اوراس کی ہر قسم چہرے کی ساخت اور نقوش کے مطابق ہوتی ہے ، آئی بروز کے مختلف طریقے تحریر کیے جا رہے ہیں جو آپ کے لیے رہنما ثابت ہوں گے۔

عام اور سادہ آئی بروز

یہ بہت آسانی سے بن جاتی ہیں ، اس میں زیادہ کام کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ، دھاگے یا چمٹی کی مدد سے بڑھے اور نوکیلے بالوں کو نکال دیا جاتا ہے اور اس سے آئی برو بہتر معلوم ہوتی ہیں۔

خاص قسم کی آئی بروز

خاص قسم کی آئی بروز ان کو کہا جاتا ہے جن کے بنے میں کافی زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، بال سخت ہونے کی وجہ سے انھیں کنٹرول کرنا مسئلہ ہوتا ہے اور دھیرے دھیرے ہاتھوں سے اس پر کام کرنا پڑتا ہے، جلد سے نکالے جانے والے بالوں میں تکلیف بھی ہوتی ہے جس کی وجہ بالوں اور جلد کا سخت ہونا ہے۔ان کو بنانے میں ایک طویل وقت درکار ہوتا ہے۔

آرچ شیپ کی آئی بروز

یہ آئی بروز کی وہ قسم ہے جس میں آئی برو کو آنکھوں کی ساخت کے مطابق شیپ دینا ہوتا ہے، اس میں ہاتھوں کی کو ایک مخصوص انداز سے گھمانا ہوتا ہے ، ذرا سی بھی بے احتیاطی آئی بروز کے خراب ہونے کا سبب بن سکتی ہے، یہ وہ قسم ہے جو خواتین کو زیادہ پسند ہوتی ہے اور اکثر خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی آئی بروز آرچ شیپ میں بنائی جائے۔

تھریڈ کی مدد سےآئی بروز

آئی بروز کے لیے ایک خاص تھریڈ ملتا ہے جس کی مدد سے آئی بروز اچھی بنتی ہیں، لیکن عام تھریڈ کی مدد سے بھی انھیں بنایا جاسکتا ہے ۔اس کے علاوہ کچھ خواتین ویکسنگ کے ذریعے بھی آئی بروز بنواتی ہیں جو ذرا سا مشکل ہوتاہے اور اس میں احتیاط کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔

چمٹی (Twiser)کی مدد سے آئی بروز

بالوں کے اندر سے باریک بالوں کو اتنی آسانی سے نہیں نکالا جاسکتا، آئی بروز کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے ، کبھی کبھی تھریڈنگ کے علاوہ چمٹی کی مدد سے بھی یا اس کی نوک سے باریک بالوں کو پکڑ کر نکالا جاتا ہے، اورپھر بہت ہی مہارت سے اسے شیپ دیا جاتا ہے، اس سے آئی بروز اور زیادہ نکھر کے سامنے آتی ہیں۔