بالوں کے لیے 5 خاص کلر

0

بالوں کو مختلف رنگوں کے شیڈ دینا بھی خواتین کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے۔ آج کل جدید فیشن کے مطابق مختلف اقسام کے کلر بازاروں میں دستیاب ہیں جس سے اپنے بالوں کو رنگنے کے بعد خواتین اپنی شخصیت کو مزید خوبصورت بنا رہی ہیں۔

اگر آپ اپنے بالوں کو مختلف رنگوں میں رنگنا چاہتی ہیں تو اس سلسلے میں کچھ خاص کلرز کو اپنائیں، اور محفل میں سب سے جدا اور منفر د نظر آئیں، تاکہ لوگ آپ کے بالوں کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ جائیں۔

بالوں کے لیے 5 خاص کلر : (5 hair colors)

سیاہ بالوں کے لیے :

بالوں پر سیاہ کلر کرنے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اگر آپ کی عمر کم ہے اور بال سفید ہوگئے ہیں، اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں کھارے پانی سے بالوں کا دھونا، مسلسل نزلے کی شکایت، ذہنی دبائو وغیرہ، ان کی وجہ سے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں، اگر آپ ینگ ہیں تو اپنے بالوں پر سیاہ رنگ لگا کر اپنی شخصیت کو مزید نکھاریں۔

ڈارک برائون بالوں کے لیے :

کچھ خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بالوں کو مختلف رنگوں سے رنگتی رہیں اور سب کی توجہ کا مرکز بنتی رہیں۔یاد رکھیے بالوں کو ہمیشہ چہرے کی جلد کے رنگت اور شخصیت کے لحاظ سے کلر کیا جاتا ہے، اگر آپ اپنے بالوں کو ڈارک برائون دیکھنا چاہتی ہیں تو بالوں میں اچھی کمپنی کا ہئیر کلر لے کر اس کو بہت احتیاط کے ساتھ کلر کے پیکٹ پر لکھی ہدایت کے مطابق لگائیں۔بال آپ کی مرضی کے مطابق ہوجائیں گے۔

گرے بالوں کے لیے :

اگر آ پ کے بال مکمل طور پر سفید ہوگئے ہیں اور آپ اپنے بالوں کو گرے کلر کا دیکھنا چاہتی ہیں تو بازاروں میں دستیاب اچھی اور میعاری کمپنی کا گرے ہئیر کلر لا کر اپنے بالوں کو رنگئیے۔گرے کلر ذرا دوسرے رنگوں سے ہٹ کر ہوتا ہے اس لیے اس کو لگانے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

گولڈن بالوں کے لیے :

کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن پر گولڈن بالوں سے لُک آتا ہے، اگر آپ بھی ایسی ہی شخصیات میں شمار ہوتی ہیں اور اپنے بالوں کو گولڈن رنگ میں دیکھنا چاہتی ہیں تو بالوں کو رنگنے کے سلسلے میں اپنی کسی ہئیر ایکسپرٹ کی خدمات ضرور حاصل کریں۔گھر میں خود بالوں کو گولڈن رنگنے کی زحمت سے جتنا ممکن کو گریز کریں کیوں کہ یہ کلر کوئی ایکسپرٹ ہی اچھی طرح سے لگا کر شخصیت میں نکھار پیدا کرسکتا ہے۔

بلیو اور پرپل بالوں کے لیے :

خواتین فیشن کی دنیا میں کسی سے پیچھے رہنے کا تصور بھی نہیں کرتیں۔ یہی وجہ ہے کہ بالوں کے کلر کے معاملے میں بھی وہ جدید فیشن اپنا کر زمانے کے ساتھ چلنے کی قائل دکھائی دیتی ہیں۔ اگر آپ فیشن کے مطابق اپنے بالوں کو پرپل اور بلیو شیڈ دینا چاہتی ہیں تو پہلے کسی ہیئرایکسپرٹ سے مشورہ کریں، اگر آپ کی شخصیت اور کلر کے مطابق یہ شیڈ آپ پر سوٹ کرے تو پھر بالوں کو بلیو اور پرپل شیڈ دینے میں ذرا بھی دیر نہ کریں۔

بالوں کو رنگنے سےدوران احتیاط

اگر آپ کی جلد پر کلر لگانے کی وجہ سے خارش یا جلن محسوس ہو تو فوری طور پر اسے صاف کریں اور جلد کے ماہر سے رجوع کریں۔
کلر لگانے سے پہلے بالوں کو دھونے اور ان میں کنگھا کرنے کی زحمت ہر گز نہ کریں، اس سے بالوں میں کلر اچھا آتا ہے۔
کلر لگانے سے پہلے جلد کے اطراف میں پیٹرولیم جیلی ضرور لگائیں تاکہ کلر آپ کی جلد پر نہ آئے۔
کلر کے ساتھ دیا گیا محلول کلر میں ملاتے وقت احتیاط کریں، زیادہ محلول ملانے سے بالوں کو نقصان بھی ہوسکتا ہے۔
دستانے پہن کر کلر لگائیں، تاکہ کلر آپ کے ہاتھوں پر نہ آسکے۔