موسم بہار میں پانچ بیوٹی ٹرینڈز

0

میک اپ اور موسم، دونوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے، دنیا بھر میں خواتین موسم کی مناسبت سے لباس زیب تن کرنے اور میک اپ کرنے کی قائل ہیں۔ سردیوں کے موسم میں زیادہ تر خواتین لباس کے معاملے میں شوخ رنگوں کا انتخاب کرتی ہیں اور اسی طرح ڈارک میک اپ کر کے اپنی شخصیت میں نکھار لاتی ہیں۔

اسی طرح گرمیوں کے موسم میں ہلکے رنگوں کے لباس اور لائٹ میک اپ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے جس سے میک اپ بہنے لگتا ہے اور الجھن پید ا ہونے لگتی ہے۔ سب موسموں کی طرح موسم بہار کا اپنا ہی لطف ہوتاہے، جس میں ہر طرف نت نئے رنگ برنگی پھول کھلتے ہیں، جو آنکھوں کو اچھے لگتے ہیں اور دل کے موسم کو بھی خوشگوار بنا دیتے ہیں۔

ایسے موسم میں خواتین میک اپ بھی موسم کی مناسبت سے کرتی ہیں، موسم بہار میں کچھ بیوٹی ٹرینڈز مختلف ہوتے ہیں ، اگر ان کو اپنایا جائے تو شخصیت بھی سنورتی ہے اور موسم کا نکھار بھی مزہ دینے لگتا ہے۔

موسم بہار میں پانچ بیوٹی ٹرینڈز : (5 beauty trends)

لپ اسٹک : (lipstick)

lipstick shades
lipstick shades

لپ اسٹک میک اپ کی جان ہوتی ہے، اگر سارا میک اپ کرنے کے بعد لپ اسٹک نہ لگائی جائے تو شخصیت بے رنگ ہو کر رہ جاتی ہے، ایسی خواتین جو صاف رنگت کی مالگ ہیں ان کو چاہیے کہ وہ موسم بہار میں ہلکی گلابی لپ اسٹک لگائیں تاکہ ان کے ہونٹ موسم بہار کے پھولوں کی طرح تروتازہ دکھائی دیں۔

بلیو آئی لائنر : (blue eyeliner)

blue eyeliner
blue eyeliner

آنکھیں تو ویسے ہی دل کا حال بیان کردیتی ہیں، لیکن کچھ آنکھیں اتنی حسین ہوتی ہیں کہ بار بار ان کے سحر میں گرفتار ہونے کو جی چاہتا ہے، اس کے برعکس کچھ خواتین کی آنکھیں اتنی خوبصورت نہیں لیکن میک اپ انھیں حسین بنادیتا ہے، موسم بہار میں اگر خواتین بلیو آئی لائنر استعمال کریں بہت اچھی لگتی ہیں، دیکھنے والادنگ رہ جاتا ہے۔

چمک دار جلد : (glowing skin)

Glowing Skin
Glowing Skin

جلد جتنی چمکدار ہوتی ہےاس پر میک اپ بھی اتنا ہی جچتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہر بیوٹیشنز میک اپ سے پہلے جلد کی صفائی اور چمک کے لیے اہم بیوٹی ٹپس سے فائدہ اٹھاتی ہیں، موسم بہار میں اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی بیوٹی محفل میں توجہ کا مرکز بن جائے تو جلد پر ایسے ماسک، جیل اور کریمز لگائیں جو جلد کی چمک کو مزید بڑھا دے۔

ہیئر اسٹائل : (hair style)

Hair style
Hair style

بیوٹی ٹرینڈز میں ہئیر اسٹائل بھی اپنی خاص اہمیت رکھتا ہے، ہئیر اسٹائل ہمیشہ شخصیت کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے، اسی طرح موسم کی مناسبت سے بھی بالوں بنائے جاتے ہیں، خاص طور پر موسم بہار میں تو خواتین مختلف طریقوں سے بالوں کو سنوارتی ہیں، ہئیر کٹنگ بھی موسم بہار میں زیادہ کی جاتی ہے، اس سے بالوں کی نشوونما میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور ہئیر اسٹائل کو ایک نیا لک مل جاتا ہے۔

لمبی پلکیں : (long lashes)

beautiful eye lashes
beautiful eye lashes

لمبی پلکیں بھی حسن کو چار چاند لگانے میں کسی سے کم نہیں، گھنی، حسین اور سیاہ پلکیں تو اکثر لوگوں کی کمزوری ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ بیوٹی پارلز میں تیار کی جانے والی برائیڈلز کو آرٹیفشل پلکیں لگا کر حسین بنایا جاتا ہے، اسی طرح موسم بہار میں لمبی اور ڈارک رنگ کی پلکیں خواتین کی پسند میں زیادہ شامل رہتی ہیں، اگر آپ موسم بہار کو انجوائے کرنا چاہتی ہیں، تو محفل میں جانے سے پہلے لمبی اور گھنی پلکوں سے خود کو سنوار لیں۔ تاکہ موسم بہار میں آپ کی شخصیت مزید اجاگر ہو۔