میک اپ کے چار اہم نسخےجو آپ کو خوبصورت بنائیں

0

میک اپ واقعی ایک مشکل کام ہے، کچھ لوگ اسے آرٹ کہتے ہیں، کچھ لوگ اسے ہارڈ کہتے ہیں، بہر حال یہی وہ کام ہے جو بڑے بڑے کام انجام دے رہا ہے اور معمولی سی شکل و صورت کو حسین اور خوبصورت بنا کر پیش کر رہا ہے۔ میک اپ کوئی بھی ہو اس کے کچھ بنیادی اصول ہوتے ہیں، کس شکل پر کیسا میک اپ سوٹ کرتا ہے، کس شکل پر کون سا ہئیر اسٹائل اچھا لگتا ہے ، کس کی جلد کے لیے کیا ضروری ہے ، یہ سب ماہر بیوٹیشن ہی جانتی ہیں۔

میک اپ کی بہت سی اقسام ہیں، کس قسم کا میک اپ کی شخصیت کو نکھارتا ہے، کس قسم کے میک اپ سے آپ کا لک ہیوی نظر آتا ہے، کون سا میک اپ آپ کو حسین بنانے کی بجائے آپ کی شخصیت کو گہنا دیتا ہے، یہ سب جاننے کی بہت ضرورت ہے۔

میک اپ کے چار اہم نسخے (4 makeup tips) ایسے ہیں جو آپ کے حسن کے لیے بہتر رہنما ثابت ہوسکتے ہیں، ان کے اصولوں کو اپنا یا جائے تو شخصیت میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے اور دیکھنے والے بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔ میک اپ میں کی جانے والی غلطیاں

ٹوین ٹچ (Tween Touch)

چہرے پر بیس کے طور پر کریمی فاؤنڈیشن کا استعمال کریں اور رخساروں کی ہڈی پر بلش کا استعمال قدرے گہرا رکھیں اور اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا چہرہ بھرا بھرا لگے ، بلش کا استعمال اسٹروکس کے ذریعے نیچے سے اوپر کی جانب اور مکمل طور پر کریں۔
میک اپ ایکسپرٹس کے مطابق ایسی لُک کے لیے یلو آئی شیڈو بہترین انتخاب ہے اور اس کے بعد بلیو آئی لائنر کے گہرے اسٹروکس نہایت ضروری ہیں۔ نیٹ لک کے لیے مسکارہ اور آئی لیش کا استعمال کریں۔اس لک کو گویا بیس سال سے اوپر کی خواتین بھی اپنا سکتی ہیں مگر دراصل یہ کالج گرل لک کہلاتی ہے

گولڈ بلنگ (Gold Bling)

یہ اسٹائل قدرے سافٹ پارٹی میک اپ اسٹائل کہلاتا ہے۔ اس وجہ سے اس کے لیے سافٹ فاؤنڈیشن بیس بھی کافی ہے۔ اس کو اپلائی کرنے کے بعد اپنے چہرے پر برونر شمر اپلائی کریں اور انھیںآپس میں اچھی طرح ملا لیں۔ اب گردن اور چہرے پر گولڈن ڈسٹ لگائیں۔ اب ایک ہیلتھی ٹچ کے لیے اورنج بلش کا استعمال کریں۔
آنکھوں پر لیکوئیڈ براؤن آئی لڈ استعمال کریں مگر گولڈن ٹچ کا خاص خیال رکھیں اور جہاں بھی گولڈن اپلائی کریں اسے دوسرے رنگوں سے باہم اچھی طرح مکس کر لیں۔ ہونٹوں پر بھی گولڈن لپ گلوس کا استعمال ضروری ہے تاکہ تمام میک اپ آپس میں میچ کرے۔

یہ پڑھیں۔ منرل میک اَپ ہر قسم کی جِلد کے لیے محفوظ

روج ریبل (Rooge Rebal)

اس لک کی فائونڈیشن کے لیے میٹ پاؤڈر کا استعمال زیادہ بہتر رہے گا اور اس کے بعد فاؤنڈیشن مکمل ہے کیوں کہ اس میں بلش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس اسٹائل کی سب سے خاص بات اس کی اسموکی آئینر ہیں۔ ان مدھ بھری آنکھوں کے حصول کے لیے ڈارک براؤن پاؤڈر شیڈو استعمال کریں اور اسے کچھ اس انداز سے اپلائی کریں کہ اس کا پھیلاؤ آئی لڈ تک نظر آئے اور اوپر بھی آئی برو تک۔ آئی برو کی بناوٹ ڈارک براؤن آئی پینسل سے کریں۔
ہونٹوں کی آؤٹ لائن کے لیے سرخ رنگ کی لپ پینسل منتخب کریں اور اسے جتنے گہرے شیڈ کے ساتھ اپلائی کر سکتی ہیں کریں۔ یا کریمی میٹ لپ اسٹک سے لپ گلوس کریں۔

فیئری چک (Fairy Chic)

جلد کی قدرتی چمک کو مدنظر رکھتے ہوئے لیکوئیڈ فاؤنڈیشن کا استعمال کریں اور اسے گردن اور چہرے پر یکساں انداز میں اپلائی کریں۔ اب سلور چمک کے لیے کچھ سلور شمر پاؤڈر ملائیں۔ چک بون پر برش کی مدد سے اوپر کی جانب گلابی رنگ سے اسٹروکس لگائیں۔
آنکھوں کے لیے کریم بیسڈ شیڈو ڈریس کلر کے حساب سے منتخب کریں اور آئی لڈ پر ہلکا شیڈ رکھیں اور اسے دوسرے میک اپ سے اچھی طرح ہم آہنگ کر لیں۔ ہونٹوں پر لپ پنسل نہ استعمال کریں بلکہ اس کے بجائے کلر گلوس کا استعمال کریں۔ اگر آپ کے بال کرلی ہیں تو بہتر ہے کہ پہلے انھیں سیرم کے ذریعے سیدھے کر لیں کیوں کہ اس لک کے اوپر کرلی ہیئر بالکل بھی مناسب نہیں لگتے۔