چمک دار جلد کے لیے 3مختلف سلاد

0

چمک دار جلد کس کا خواب نہیں ہوتی۔ خواتین تو جلد کو روشن اور چمک دار بنانے کے لیے کیا کچھ نہیں کر جاتیں۔ کیوں کہ چمکتی ہوئی جلدہی تولوگوں کی آنکھوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور دل پر اپنے نقش چھوڑ جاتی ہے۔

روز مرہ کی غذائوں میں ہر کھانے کے ساتھ سلاد کا رواج بھی عام ہے۔ سلاد میں موجود کچی سبزیاں صحت اور جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک سستا اور آسان ذریعہ ہیں۔ جس کے نہ تو کوئی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور نہ ہی جلد کو کوئی نقصان پہنچتا ہے۔

سلاد میں عموماً استعمال کی جانے والی کچی سبزیاں جلدکو چمک دار بنانے میں نہایت ہی موثر کردار ادا کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اکثر مرد اور خواتین دوپہر میں کھانا کھانے کی بجائے سلاد کھانے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے ان کی صحت اور جلد تروتازہ اور چمک دار ہورہتی ہے۔

سلاد میں استعمال ہونے والی وہ کون سی سبزیاں ہیں جنھیں کھانے سے جلد نرم و ملائم اور شاداب ہوجاتی ہے اس کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔

ٹماٹر کا سلاد : (tomato salad)

٭ ٹماٹر کے بغیر سلاد کا تصور ناممکن تصور کیا جاتا ہے۔
٭ ٹماٹر کا سلاد جلد کی تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔جلد کی رونق بڑھتا ہے اور جلد کے تنائو میں اضافہ کرتا ہے۔اگر جلد سوجن کا شکار ہے تو ٹماٹر کا سلاد اور ٹماٹر کا جوس چہرے کو نہایت خوبصورت بنا سکتا ہے۔
٭ ٹماٹر گرمی کی شدت اور حدت کو ختم کرنے میں کمال رکھتا ہے۔
٭ ٹماٹر میں وٹامن اے، وٹامن بی اور وٹامن سی تینوں کثرت سے پائے جاتے ہیں جو جلد کے لیے بہت اہم ہیں۔
٭ ٹماٹر کا رس ‘کافور اور ناریل کے تیل میں ملاکر پھوڑے پھنسیوں پر مالش کرنے سے آرام آتا ہے۔
٭ ٹماٹر کھانے سے جلد چمک دار ہوجاتی ہے، ٹماٹر کی پتلی قاشیں چہرے پر ملنے سے کیل مہاسے دور ہوتے ہیں اور جلد نکھرآتی ہے۔

کھیرے کا سلاد : (cucumber salad)

٭ سلاد میں شامل کھیرا چہرے کے کیل مہاسوں کو ختم کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔
٭ کھیرا انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔
٭ کھیرا جلد کو صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہو تا ہے۔
٭ کھیرے میں مختلف اقسام کے وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔
٭ کھیرا جلد کو جوان رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
٭ کھیرے کا سلاد جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے ۔
٭ کھیرے کے سلاد کے استعمال سے جلد سرخ اور تروتازہ نظر آتی ہے۔

چقندر کا سلاد : (beetroot salad)

٭ چقندر ایک بہت ہی سرخ سبزی کا نام ہے جسے کچا اور پکاکردونوں طرح کھایا جاسکتا ہے۔
٭ کھانے میں چقندر کے بغیر سلاد بے رونق اور بے رنگ محسوس ہوتا ہے۔
٭ چقندر کا سلاد استعمال کرنے سے چہرے کے داغ دھبے صاف ہوجاتے ہیں۔
٭ چقندر جسم میں خون بناتا ہے اور انسانی جلد کو اپنی طرح سرخ و سفید بنا دیتا ہے۔
٭ چقندر کو کچھا کھانے اور اس کا رس استعمال کرنے سے جھائیوں کا مکمل خاتمہ ہوجاتاہے۔
٭ چقندر کو سلاد کے علاوہ ابال کرکھانے سے چہرے کی جلد چمک دار ہوجاتی ہے۔

گاجر کا سلاد : (carrot salad)

٭ گاجر کا سلاد انسانی صحت اور جلد دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
٭ سلاد کی رونق گاجر کے بغیر ادھوری لگتی ہے۔
٭ گاجر میں پائے جانے والے وٹامنز جلد کو چمک دار اور روشن بنا دیتے ہیں۔
٭ گاجر چہرے کا رنگ نکھارتی ہے اورحسن پیدا کرتی ہیں۔
٭ گاجر کو سلاد میں استعمال کرنے سے خون صاف اور چہرہ شاداب ہوجاتا ہے۔
٭ گاجر کا سلاد چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کے لیے اپنی مثال آپ ہے۔
٭ گاجر میں موجو د اینٹی اوکسی ڈنٹ کیل مہاسوں اور جلد کی خارش کے خاتمے کے لیے بے حد مفید ہے