ہمارے بارے میں

اسکن فنٹی(skinfinity) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں جلد کی دیکھ بھال کے حوالے سے معلومات مہیا کیا جاتی ہے۔ چاہےآپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں ، جلد کی دیکھ بھال آپ کے روز مرہ کے روٹین کا لازمی جُز ہونا چاہئے ۔ ہمارا مقصد اسکن کیئر(skin care) کی ایسی ٹپس فراہم کرنا ہے جن سے جلد خوبصورت ہو جائے اور صحت کے حوالے سے بھی کوئی سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہ پڑے ۔

جلد کی بیماریاں(Skin Diseases) اور مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، خواتین اس کی وجہ سے پریشانی کا شکار رہنے لگی ہیں۔ مہنگی ادویات اور اسکن اسپشلسٹ تک رسائی کے لیے ہر کسی کی جیب اجازت نہیں دیتی۔ اسکن فینیٹی ویب کا بنیادی مقصد لوگوں کو جلد کی بیماریوں اور اس کے علاج سے آگاہ کرنا ہےتاکہ وہ لوگ جو جلد کے مسائل (skin problems) سے دوچار ہیں خاص طور پر خواتین اس ویب کا وزٹ کر کے اپنے مسئلوں کا حل آسانی سے تلاش کرسکتی ہیں۔ اسکن فینٹی ایک ایسی ویب ہے جس سے گھریلو ٹوٹکوں (home remedies) ، دیسی نسخوں (harbal medicine) اور ماہر امراض جلد کی مدد سے خواتین فیض یاب ہوسکتی ہیں۔ اس ویب پر جلد سے متعلق جو مضامین شائع کیے جاتے ہیں وہ ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی شائع ہوتے ہیں۔ جلد کے حوالے سے اور بہت سی ویب سائٹس ہیں جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں، انھیں میں اسکن فنیٹی بھی ایک ایسی ویب ہے جو عوام میں مقبولیت کا درجہ حاصل کرتی جا رہی ہے۔آپ اگر جلد کے حوالے سے کسی مسئلے سے دوچار ہیں تو ہم سے رابطہ بھی قائم کرسکتے ہیں، بہتر علاج اور رہنمائی ہمارا اولین مقصد ہے۔